Get Alerts

40 ایم پی ایز ساتھ ہیں،طاقتور ور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف بات کرنا آسان نہیں: عبدالعلیم خان 

 40 ایم پی ایز ساتھ ہیں،طاقتور ور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف بات کرنا آسان نہیں: عبدالعلیم خان 
سورس: File

لاہور:سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم نے کہا کہ بہت ساری ساتھی 10 سالہ جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ تھے۔ جہانگیر ترین کا بھی جدوجہد میں حصہ ہے۔ سیاست دوستوں میں اضافے کا نام ہے ۔ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔ 

لاہور میں ترین گرو پ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد جہانگیر ترین سے کام کیوں نہیں لیا گیا اس کا جواب تحریک انصاف کے کارکنوں کو آج تک سمجھ نہیں آیا۔

حکومت میں آنے کے بعد جن ساتھیوں نے خون بہایا پارٹی کے لیے قربانیاں انہیں نظر انداز کیا گیا۔ جب حکومتیں آتی ہیں تو مفاد پرست ساتھ آجاتے ہیں اور جدوجہد کرنے والے پیچھے چلے جاتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں جیسی حکومت ہے اس پر تشویش ہے۔ پچھلے 4 دن میں 40 ارکان پنجاب اسمبلی سے مل چکا ہوں ۔ پارٹی کو بچانے کیلئے سب گروپوں کو اکٹھے ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا جس پارٹی کا انتہائی طاقتور وزیر اعظم ہو اور وزیراعلیٰ بھی اسی کا ہو لاہور میں اس کے خلاف کھڑا ہوناآسان نہیں جو کھڑے ہیں۔ 

قبل ازیں  جہانگیر ترین گروپ کے رہنما سعید اکبر نوانی نے کہا ہے کہ ہم عبدالعلیم خان کو گروپ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 


رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہم دکھانا چاہتے تھے کہ جہانگیر ترین گروپ ان کی عدم موجودگی میں بھی اکٹھا ہے اور ان کی سربراہی میں اکٹھا ہے۔