Get Alerts

عبدالعلیم خان پنجاب کابینہ میں شامل ، گورنر پنجاب چودھری سرور نےحلف لیا

عبدالعلیم خان پنجاب کابینہ میں شامل ، گورنر پنجاب چودھری سرور نےحلف لیا
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔


تفصیلات  کے مطابق،  رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی اس سسادہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ صرف گیارہ شخصیات شریک ہوئیں۔ چیف سیکرٹری، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین، صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور عبدالعلیم خان کی فیملی حلف برداری میں شریک ہوئی۔

یاد رہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کیس میں گرفتاری پر وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا، اب انھیں دوبارہ وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری دی گئی ہے۔