علیم خان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے بعدتحریک انصاف کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

Aleem Khan, PTI, Jahangir Tareen

لاہور:معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے علیم خان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گھر میں دو بھائیوں میں بھی اختلافات ہوتے ہیں ،اختلافات ہوسکتے ہیں اس میں غلط بات نہیں ہے ،علیم خان ہمارے بڑے بھائی ہیں ،پارٹی کاحصہ تھے اور رہینگے ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ علیم خان نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، بھائیوں میں دراڑ نہیں پڑ سکتی دوستوں میں پڑ سکتی ہے، علیم خان عمران خان کے قریب ساتھی رہے ہیں، گھر میں دو بھائیوں میں بھی اختلاف ہوتے ہیں، نظریات میں اختلافات ہوسکتے ہیں اس میں غلط بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان ہمارے بھائی ہیں، پارٹی کا حصہ تھے اور رہیں گے، گورننس کے پہلو دیکھیں گے کہاں کہاں بہتری کرنی ہے،انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہوسکتا ہے وہ پہلے بھی ہمارے بازو تھے آج بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔