ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیدیا

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 24 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
پنڈی کلب گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ 
شان مسعود 75 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 33، ریلی روسو 15، ٹم ڈیوڈ 60 ڈیوڈ ملر 11 اور کیرون پولارڈ 1 سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد وسیم جونیئر نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، کولن منرو، مبصر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، رومان رئیس اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں