عثمان خان کی سنچری، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 229 رنز کا ہدف

عثمان خان کی سنچری، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 229 رنز کا ہدف

راولپنڈی :  پی ایس ایل سیزن 9  میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان سلطانز  نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 228 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جانسن چارلس نے 42، یاسر خان نے 33 اور کپتان محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


پی ایس ایل سیزن 9 کا یہ 27 واں میچ ہے جو راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔


 

مصنف کے بارے میں