Get Alerts

پاکستان کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ

پاکستان کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ

اسلام آ باد :پاکستانی مالیاتی اور دفاعی اداروں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کاخدشہ پیداہوگیا ۔ ذ رائع کے مطا بق بھارتی ہیکرز پاکستانی مالیاتی شعبےکاڈیٹاحاصل کرنےکیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

سینئر صحافی رانا غلام قادر کی رپورٹ کے مطابق ایک گروپ ( Vanguard) کے نام سے متحرک ہے۔ دوسرا گروپ (UCC E rror 404) کے نام سے متحرک ہے۔

تمام وزارتوں,ڈویژنز,اسٹیٹ بینک کوحکومتی مراسلےکے ذریعےخبردارکردیا گیا۔ مالیاتی اداروں کی حساس معلومات پرمبنی آلات,کمپیوٹر سسٹم, ڈیوائسزپرحملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔