وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا جارہا ہے ۔

عشائیہ میں پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، آئی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان ، بی اے پی، این پی اور مسلم لیگ (ضیاء) کے ارکان قومی اسمبلی  شرکت کریں گے۔  وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو استقبالیہ دیں گے ۔

عشائیہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا ۔صدر پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے بھی تمام ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔   پارٹی رہنماؤں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی۔ 
 

مصنف کے بارے میں