عمرایوب کے کزن، اسد قیصر ، شہرام ترکئی، شیر افضل مروت کے بھائی کے پی کابینہ کا حصہ بن گئے

عمرایوب کے کزن، اسد قیصر ، شہرام ترکئی، شیر افضل مروت کے بھائی کے پی کابینہ کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے قریبی رشتہ دار خیبرپختونخوا کابینہ کا حصہ بن گئے۔ 

پی ٹی آئی کےمرکزی رہنما عمرایوب کےکزن ارشد ایوب صوبائی کابینہ میں شامل ہو گئے مرکزی رہنما اسد قیصر کے چھوٹے بھائی عاقب اللہ، شہرام ترکئی کے چھوٹے بھائی فیصل ترکئی بھی صوبائی کابینہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا بھتیجاعدنان قادری بھی پختونخوا کابینہ میں وزرا  کی فہرست کا حصہ بن گئے۔


پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی بننےمیں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزید براں کراچی سے تعلق رکھنے والے مزمل اسلم کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں