ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب  آسان، نیا نظام متعارف

 ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب  آسان، نیا نظام متعارف

کیلیفورنیا: ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب  آسان ہوگیا ہے اور ایک   نیا نظام متعارف کرایاجارہا ہے۔  اس نئے نظام کا نام 
 کریٹیر ریورڈز پروگرام ہے۔    ٹک ٹاک نے فروری 2023 میں کریٹیویٹی پروگرام متعارف کرایا تھا جس کا نام اب تبدیل کرکے بیٹا   ورژن سے باہر نکال کر تمام صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ مگر اس پروگرام کے تحت صرف وہی صارفین پیسے کما سکیں گے جن کی ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کریٹیر ریورڈز پروگرام میں اوریجنل مواد، ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈینس انگیج منٹ جیسے 4 شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ٹک ٹاک کے مطابق طویل ویڈیوز سے صارفین کو زیادہ آمدنی ہو سکے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران طویل دورانیے کی ویڈیوز بنانے والے صارفین کی آمدنی میں 250 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور ہر ماہ 50 ہزار ڈالرز کمانے والے افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو رہا ہے۔یہ نیا پروگرام پرانے کریٹیر فنڈ کی جگہ لے گا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ایک اور تبدیلی بھی کی جا رہی ہے جس کے تحت لائیو سبسکرپشن ٹول کا نام تبدیل کرکے سبسکرپشن کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں