یوٹیوب سے پیسے کمانا اب اور بھی آسان، یوٹیوب نے نئی مانیٹائزیشن پالیسی جاری کردی

یوٹیوب سے پیسے کمانا اب اور بھی آسان، یوٹیوب نے نئی مانیٹائزیشن پالیسی جاری کردی
سورس: File

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اب کم سبسکرائبرز کے ساتھ پیسے کما ئے جا سکتے ہیں کیونکہ یوٹیوب نے منیٹائزیشن پالیسی کے تقاضوں کو آسان کردیا۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی شرائط و ضوابط میں تبدیلیاں کی ہیں جس سے صارفین کے لیے آمدنی پیدا کرنا آسان ہو گیا۔ یوٹیوب اپنےیوٹیوب پارٹنر پروگرام کے تحت مانیٹائزیشن ٹولز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تخلیق کاروں کے لیے تقاضوں کو کم کر رہا ہے۔

گوگل کی ملکیت والی کمپنی نے کہا کہ پارٹنر پروگرام کے لیے اہل ہونے کی نئی شرائط یہ ہیں: صارف کے  یوٹیوب چینل پر پانچ سو سبسکرائبرز ہوں، پچھلے 90 دنوں میں تین پبلک ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہوں، اور ایک سال کے اندر ایک طویل ویڈیو پر تین ہزار یا مختصر ویڈیوز پر تیس ہزار گھنٹے کا واچ ٹائم ہو۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ جو صارفین ان تقاضوں کو پورا کرتے ہیں وہ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو آمدنی پیدا کرنے والی مختلف خصوصیات جیسے کہ Super Thanks، Super Chat، Super Stickers اور چینل کی رکنیت کے ساتھ ساتھ   صارفین کو یوٹیوب شاپنگ میں اپنے تجارتی سامان کو فروغ دینے  کی اہلیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یوٹیوب نے ریاستہائے متحدہ، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی تقاضوں میں نرمی کی ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں دیگر ممالک کے صارفین کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے جبکہ اس سے پہلے یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں اہل ہونے کے لیے صارف کے یوٹیوب چینل ہر ایک ہزار سبسکرائبر، یوٹیوب ویڈیو پر چار ہزار گھنٹے کا یا شارٹ ویڈیوز پر ایک کروڑ کا واچ ٹائم ہونا لازمی تھا۔ 

مصنف کے بارے میں