وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  اہم  اقدام ،  یکم رمضان سے صحت کارڈ  پرمفت علاج بحال 

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  اہم  اقدام ،  یکم رمضان سے صحت کارڈ  پرمفت علاج بحال 

 پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لئے مفت علاج بحال کردیا۔
وزیرا علی خیبر پختونخوا نے   یہ اہم فیصلہ   اجلاس میں کیا ۔  صوبائی حکومت کے اعلی حکام اور سٹیٹ لائف انشورنس کے حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔


  وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لئے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کر دیے گئے ۔ اس طرح  سے  کے پی میں اب یہ سہولت دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور   نے کہا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔

سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔اس سکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

مصنف کے بارے میں