Get Alerts

روس کا ایران کی خودمختاری کے دفاع کا اعلان: پیوٹن کی صدر پزشکیان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

روس کا ایران کی خودمختاری کے دفاع کا اعلان: پیوٹن کی صدر پزشکیان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

ماسکو/تہران : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے ایران کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تہران کے ساتھ کھڑے ہونے کا دوٹوک اعلان کیا ہے۔
روسی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت اور ان کے اہل خانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ پیوٹن نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس اس مشکل گھڑی میں ایران کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی اخبار 'دی واشنگٹن پوسٹ' نے دعویٰ کیا ہے کہ روس خفیہ طور پر ایران کی فوجی معاونت کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق      روس کی جانب سے ایران کو امریکی فوجی اہداف سے متعلق حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔     ان معلومات میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کی براہِ راست لوکیشن بھی شامل ہے۔    دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے انہی روسی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگز: