Get Alerts

ایران پابندیوں کے سامنے نہیں جھکے گا ،جوہری خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر پزشکیان

 ایران پابندیوں کے سامنے نہیں جھکے گا ،جوہری خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر پزشکیان

تہران :  ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کو قبول نہیں کرے گا اور پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خیالات اور ارادے ہی ہمیں کامیابی کی راہ پر لے جاتے ہیں، پابندیاں راستے بند کر سکتی ہیں لیکن ہماری سوچ ہر رکاوٹ کو توڑ سکتی ہے۔

صدر پزشکیان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد کی ناکامی پر گہری مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ نطنز اور فردو جیسے جوہری تنصیبات پر حملے ایران کو روک نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جوہری تنصیبات انسانوں نے بنائیں اور ہم دوبارہ بنا سکتے ہیں، حملے ہمیں اپنے راستے سے روکنے میں ناکام رہیں گے۔

صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کبھی بھی زبردستی یا دباؤ میں آ کر غیر منصفانہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گا اور ایران کی جوہری خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: