Get Alerts

پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، دفاعی اور سفارتی محاذ پر مضبوط ملک بن کر ابھرے ہیں: عطا تارڑ

پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، دفاعی اور سفارتی محاذ پر مضبوط ملک بن کر ابھرے ہیں: عطا تارڑ

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ عرصے میں پاکستان دفاعی اور سفارتی طور پر ایک انتہائی مضبوط ملک بن کر دنیا کے سامنے آیا ہے۔
وفاقی وزیر نے عالمی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عالمی سطح پر قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو اس کا اثر ہر ملک پر پڑتا ہے، اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ تاہم، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔
عطا تارڑ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے دفاعی اور سفارتی سطح پر بہترین کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: