ڈاکٹر احسن اقبال پر حملہ،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی مذمت

ڈاکٹر احسن اقبال پر حملہ،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی مذمت
کیپشن: جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار...تصویر بشکریہ رائٹرز

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے نے پاکستانیوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے وہی بین الاقوامی ممالک کی جانب سے بھی مذمتی بیان آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس حملے نے امریکہ کو بھی ہلاکررکھ دیا ہے جس کے بعد  امریکہ کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نا معلوم شخص نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کر دی

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی گئی ۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ،دہشتگردی کی دفعات شامل

یاد رہے کہ گزشتہ روز نارووال کے علاقہ کنجرور میں ایک کارنر میٹنگ میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر عابد نامی نوجوان نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا سروسز ہسپتال میں آپریشن کرکے پیٹ میں سے گولی نکال لی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کا آپریشن مکمل ، طبیعت تسلی بخش قرار

ملزم کیخلاف تھانہ شاہ غری میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے جبکہ سیاسی ،مذہبی اور فوجی حکام کی جانب سے بھی وفاقی وزیرداخلہ پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں