ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ ، سندھ اسمبلی کی 14قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ  مانگ لی 

ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ ، سندھ اسمبلی کی 14قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ  مانگ لی 
سورس: file

کراچی : ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی  کی 14  قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین  شپ مانگ لی ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ  سپیکر سندھ اسمبلی اور وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔

ذرائع ملاقات میں سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس دوران  ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کی 14قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، تعلیم، صحت، صنعت اور بلدیات کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم  پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ۔

مصنف کے بارے میں