لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پنجاب پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔
پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں فوری طور پر ڈیوٹی سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہری دفاع کے اداروں کے افسران اور عملے کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت شہر کے تمام اہم اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔