Get Alerts

بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر 24 فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور 33 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے، سیالکوٹ اور شکرگڑھ میں شہری اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی، اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنے کے لیے میڈیا کو متاثرہ مقامات کا دورہ کرایا جائے گا۔

ٹیگز: