Get Alerts

قومی سلامتی کے مشیر کی امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

قومی سلامتی کے مشیر کی امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، بھارتی میزائل حملوں اور شہری نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے بین الاقوامی برادری، خصوصاً امریکہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کو شہری مقامات کو نشانہ بنانے سے باز رکھے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے چھ مقامات پر میزائل حملوں کے نتیجے میں شہری اموات اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا ہے، جن کی تصدیق آئی ایس پی آر کر چکا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور حکومت نے عوام سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: