Get Alerts

پاکستان کا مؤثر دفاع، 5 بھارتی طیارے تباہ، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر نشانہ بن گیا

پاکستان کا مؤثر دفاع، 5 بھارتی طیارے تباہ، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر نشانہ بن گیا

راولپنڈی: پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں، جب کہ ایک اہم بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھٹنڈا، اکھنور، اور ایوانتی پورہ کے علاقوں میں بھارتی طیارے گرائے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان واقعات کی تصدیق کی اور بتایا کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے اور بھارت کے اہم عسکری ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگز: