Get Alerts

پاک فضائیہ کا بھرپور ردعمل، بھارت کے تین رافیل طیارے اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

پاک فضائیہ کا بھرپور ردعمل، بھارت کے تین رافیل طیارے اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

راولپنڈی : بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین رافیل طیارے مار گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے پہلا طیارہ بھارتی علاقے بھٹنڈا، دوسرا اکھنور اور تیسرا ایوانتی پورہ کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تباہ کیا۔ تمام پاکستانی طیارے بحفاظت واپس اپنی بیسز پر پہنچ گئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جوابی کارروائی کے دوران دشمن کے متعدد مورچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بڈوری اور جولی پوسٹ سمیت کئی مقامات پر بھارتی فوجی اپنی پوزیشنز چھوڑ کر فرار ہو ئے۔ اس سے دشمن کو جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔

ٹیگز: