لاہور : پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا غرور اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں راکھ ہو چکا ہے، اور پاک فضائیہ نے ثابت کر دیا کہ پاکستان امن پسند ضرور ہے، مگر اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ صرف ایک دفاعی کارروائی نہیں، بلکہ ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ "پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ وہ ملک ہے جسے آزمانا مہنگا پڑتا ہے۔" مریم نواز شریف نے پاک افواج کے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، جنہوں نے ہر بار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔