یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کو ختم کرنا اسرائیل اور امریکا کا مشترکہ ہدف ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ امریکی صدر سے آج بات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان پالیسی سطح پر مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے مقاصد یکساں ہیں، جن میں اولین ترجیح ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو محدود یا ختم کرنا بھی ان کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔