Get Alerts

’آپریشن فتح خیبر‘ کا آغاز: ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے،نیتن یاہو کا امریکہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن جنگ کا اعلان

’آپریشن فتح خیبر‘ کا آغاز: ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے،نیتن یاہو کا امریکہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن جنگ کا اعلان

تہران/یروشلم : مشرقِ وسطیٰ میں لگی آگ نے ہولناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنی بڑی جوابی عسکری کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جسے ’آپریشن فتح خیبر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اسرائیل کی جانب درجنوں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔IDF نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی ایک بڑی لہر نے اسرائیلی حدود کو نشانہ بنایا ہے۔
 نیویارک ٹائمز کے مطابق شمالی اسرائیل اور اہم صنعتی شہر حیفہ میں مسلسل خطرے کے سائرن بج رہے ہیں اور عوام بنکرز میں منتقل ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ عسکری کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے قوم سے خطاب میں کہا   "ہم نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران سے لاحق خطرات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

ٹیگز: