Get Alerts

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا: بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا: بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ سٹار بیٹر بابر اعظم بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم کے بائیں گھٹنے میں تکلیف کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ان کی انجری کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ ان کی بحالی (Rehabilitation) کے عمل کو جلد شروع کیا جا سکے۔
بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم کی فٹنس اور دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے اگلے مرحلے کے بعد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اور اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔
ٹیسٹ سیریز کے اہم مرحلے پر بابر اعظم جیسے کلیدی کھلاڑی کی عدم موجودگی پاکستان کی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا امتحان ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق، ہوم گراؤنڈ پر بابر اعظم کا ریکارڈ بہترین رہا ہے اور ان کی غیر موجودگی میں اب مڈل آرڈر کی ذمہ داری دیگر سینئر کھلاڑیوں پر عائد ہو گئی ہے۔

ٹیگز: