مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید
کیپشن: شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کے ایک اور بیٹے کیپٹن ضرغام فرید مہمند ایجنسی میں شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق مہند گھاٹ، ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

328d4820e2a387b8c10c3f92ae6afe03

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا جب کہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔