امریکی وسط مدتی انتخابات کے پانچ دلچسپ حقائق

امریکی وسط مدتی انتخابات کے پانچ دلچسپ حقائق
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن :امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کی گرد بیٹھنے لگی ہے اور آنے والے نتائج میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کی کہانی ابھر کر سامنے آئی ہے۔

تقریباً توقعات کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی رپبلکن پارٹی سینیٹ میں اکثریت برقرار رکھے گی تاہم ان کی حریف ڈیموکریٹک پارٹی ایوان نمائندگان میں سال 2010 کے بعد اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔انتخابی نتائج زیادہ حیران کن کر دینے والے نہیں ہیں لیکن ان میں ایسا بہت کچھ ہے جس سے تجسس پیدا ہوتا ہے کہ آئندہ دو برس میں کیا ہو سکتا ہے۔

اس انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں خواتین نے حصہ لیا اور غیر معمولی تعداد جیت گئی۔ منگل سے پہلے 107 خواتین کانگریس میں تھیں اور اب یہ تعداد بڑھ گئی ہے۔

انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین میں اگر سب سے پہلے بات کی جائے تو وہ دو مسلمان خواتین ہیں۔ راشدہ طلیب مشی گن سے منتخب ہوئیں اور منی سوٹا سے الہان عمر کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جنھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کر لی ہے۔