نہتی لڑکی نے ووٹ چور حکومت کو ہلا دیا ہے، رانا ثنا اللہ کا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل

Rana Sana Ullah, Maryam Nawaz, Imran Khan,
کیپشن: فائل فوٹو , Rana SanaUllah,

لاہور: وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے مریم نواز کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک گندے نظام کے گندے وزیر گندے بیانات اور گفتگو کی توقع ہی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتیات پر اترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کاثبوت ہے۔سابق وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک نہتی اور اکیلی لڑکی نے پوری ووٹ چور حکومت کو ہلا دیا ہے ۔ جس کے خوف میں پورا سلیکٹڈ ٹولہ مبتلا ہے ۔ 

خیال رہے کہ سکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ’ ’ آن ریکارڈ کہتا ہوں کہ مریم خوبصورت ہے اور میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں عوام کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔ مریم نے ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں‘‘۔

 یہ بھی یاد رہے کہ یہاں پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کے مؤقف میں فرق نظر آ رہا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی اس لیے بات کر رہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں ۔