رانی مکھرجی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف

رانی مکھرجی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف
کیپشن: رانی مکھرجی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی ووڈ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے محبت کا اعتراف کر لیا ہے۔

رانی مکھرجی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو ’دی بِگ پکچر‘ کے آنے والے ایپیسوڈ میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں اور انکشافات کریں گے۔

شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے بتایا کہ فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے فلم ’غلام‘ میں عامر خان اور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ان بڑے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ بہت سارا کام کیا۔

خیال رہے کہ رانی مکھرجی اور سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ رواں ماہ 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم 2005ء میں بننے والی ’بنٹی اور ببلی‘ کا تسلسل ہے۔