ٹویٹر کے بعد فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس اپ کا بھی ہزاروں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ 

ٹویٹر کے بعد فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس اپ کا بھی ہزاروں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

کیلیفورنیا: ٹویٹر کے بعد فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس اپ نے بھی اپنے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ 

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میٹا (فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس اپ) اس ہفتے بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اس سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی گزشتہ سہ ماہی میں آمدن کم ہوئی ہے۔ اگلے سال نمایاں طور پر مزید اخراجات سے میٹا کی اسٹاک مارکیٹ ویلیو سے تقریباً 67 بلین ڈالر کا صفایا  ہوجائے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے رواں سال میٹا کو 500 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا کو عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی، ٹک ٹاک سے  مقالبہ،ایپل کی جانب سے کچھ تبدیلیوں اور میٹاورس پر بڑے پیمانے پر اخراجات  کا سامنا ہے۔ 

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ میٹاورس نے جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مثبت نتائج آنے میں 10 سال لگیں گے۔ اس دوران ہمیں اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہائرنگ، شٹر پروجیکٹس اور ٹیموں کو دوبارہ منظم کرنا پڑے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے بھی ٹویٹر کے 50 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں