پنجاب حکومت نے ہفتے میں 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے ہفتے میں 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا

 لاہور : سموگ کے باعث پنجاب حکومت نے رواں ہفتے 4 روز چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات، جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس ،ریسٹورینٹس اور سکول بند ہوں گے۔ بیکریاں، فارمیسی اور شادی گھر اس دوران کھلے رہیں گے۔ 

نگران وزیر اعلیٰ نے اسموگ کے باعث پنجاب بھر میں جمعہ  کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  کوشش کررہے ہیں کی فضائی آلودگی میں کمی لائی جاسکے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ سموگ کے دنوں گھر میں رہیں ۔اقدامات کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کہتےہیں مارکیٹیں  صرف ہفتےکوبندرہیں گی۔ریسٹورنٹس ، سینما گھر جمعہ سے اتوار بند رہیں گے۔جمعہ کوٹرانسپورٹ  کاپہیہ جام نہیں ہوگا۔جمعہ ،ہفتہ ، اتوار کو پارکس بند   اور شادی ہالز کھلے رہیں گے۔دفعہ144کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیاجائےگا۔لاہور  دنیا کا آلودہ شہر بن گیا ۔بھارت میں    فصلو ں کےجلانےسےاسموگ  کی شدت بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں اضافہ ہورہاہے۔آنکھوں اور سانس کی بیماریوں بھی بڑھ رہی ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد ،وزیرآباد اور ننکانہ صاحب میں چھٹی ہوگی۔