ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد : ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی کمی ہوئی  ہے۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19 اعشاریہ41 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 4 اشیاء ضروریہ مہنگی، 18 اشیاءسستی ہوئیں،حالیہ ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے سستا ہو گیا۔رواں ہفتے لہسن فی کلو 15 روپے 53 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے سستی ہوئی۔

چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو  کمی آئی،رواں ہفتے دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش بھی سستی ہوئی۔

مصنف کے بارے میں