پاکستان میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق، ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ

Another 46 killed in Pakistan, 1,453 new cases reported
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں اس موذی مرض میں مبتلا مزید 46 مریض انتقال کرنے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 32 ہو گئی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 343 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔