Get Alerts

رواں سال کا آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا 

رواں سال کا آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا 
سورس: File

اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔پاکستان میں ،سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 58منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق 4بجے جزوی سورج گرہن عروج پر ہوگا اور اختتام 6بج کر 2منٹ پر ہوگا۔

پاکستان کے علاوہ شمالی افریقا ، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی جزوی سورج گرہن ہوگا۔