Get Alerts

سندھ کے ضلع شہدادکوٹ میں بھائی کی فائرنگ سے بہن اور نوجوان جاں بحق

سندھ کے ضلع شہدادکوٹ میں بھائی کی فائرنگ سے بہن اور نوجوان جاں بحق

شہدادکوٹ:سندھ کے ضلع شہدادکوٹ کے علاقے میرو خان میں بھائی کی فائرنگ سے بہن اور نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی پیرانی مگسی اور مٹھل چانڈیو کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے  پیرانی مگسی فصل کی کٹائی کر رہی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی لاشیں تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ وحید مگسی نامی ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

ٹیگز: