Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پاسپورٹ بنوانے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل اور وقت پر ڈلیوری کے بارے میں پوچھا۔

شہریوں نے بتایا کہ اب پاسپورٹ بنوانے کے لیے صرف پانچ منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پورا عمل فوری مکمل ہو جاتا ہے، جبکہ پہلے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور بار بار سسٹم بھی ڈاؤن ہو جاتا تھا۔ شہریوں نے عملے کی مدد اور سہولتوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اب پاسپورٹ مقررہ وقت پر بھی پہنچ جاتا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انتظامات اور شہریوں کی رضا مندی پر دفتر کے انچارج اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہریوں کا اطمینان ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔

ٹیگز: