یروشلم : تھائی لینڈ میں نومبر 2025 میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں فلسطین پہلی بار شریک ہوگا۔ 21 نومبر کو منعقد ہونے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 130 حسینائیں حصہ لیں گی، جن میں 'مس یونیورس پیلسٹائن' نادین ایوب بھی شامل ہوں گی۔
نادین ایوب ادب اور نفسیات کی ڈگری ہولڈر ہیں اور فلسطینی عوام کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنیں گی جو قتل عام اور ناانصافی کا شکار ہیں، خاص طور پر غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف۔ نادین نے واضح کیا کہ فلسطین ہر عالمی فورم پر اپنی موجودگی کا ثبوت دے گا اور فلسطینیوں کے حق میں خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔
مس یونیورس 2025 کے عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی مریم، عراق، لبنان اور ایران کی حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔ یہ مقابلہ تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا جہاں خوبصورتی، ذہانت اور ثقافت کے رنگ بکھیرے جائیں گے۔