کوئٹہ:کوئٹہ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ کر کے ایک بار پھر بزدلانہ حملہ کیا۔ دھماکے کے باعث ٹرین کی تین بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سلطان کوٹ کے قریب اس دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے تاکہ ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جا سکے۔