Get Alerts

ملک دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب: فتنہ الخوارج اور بھارتی ایجنسی 'را' کے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے روابط کے ہوشربا انکشافات، ثبوت منظرِ عام پر

ملک دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب: فتنہ الخوارج اور بھارتی ایجنسی 'را' کے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے روابط کے ہوشربا انکشافات، ثبوت منظرِ عام پر

اسلام آباد:سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں نے ملک کے خلاف کام کرنے والے نیٹ ورکس کا پردہ چاک کرتے ہوئے فتنہ الخوارج، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" (RAW) اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین خطرناک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے بعد کئی ہوشربا اور چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج اور بھارتی نیٹ ورکس کے لیے سرگرم کلیدی دہشت گرد خارجی شہزاد کے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ براہِ راست رابطوں کے پختہ شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ خارجی شہزاد کی ایک آڈیو اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس نے اس پورے گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔
اس ویڈیو میں واضح  ہے کہ خارجی شہزاد افغانستان کی سرزمین پر بیٹھ کر بھارت کا تحریر کردہ پاکستان مخالف بیانیہ پڑھ رہا ہے۔ شواہد کے مطابق، مذکورہ خارجی دہشت گرد افغانستان سے براہِ راست کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو پاکستان میں بے امنی اور نقصِ امن پیدا کرنے کے لیے باقاعدہ ہدایات اور لائن آف ایکشن جاری کر رہا ہے۔
    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف بیرونی سرپرستی میں چلنے والے اس نیٹ ورک کے تانے بانے ملنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار انتہائی وسیع کر دیا گیا ہے، اور ملک کے اندر موجود ان کے آلے کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: