Get Alerts

فتنہ الخوارج اور طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛ دہشت گرد سرغنہ عامر سہیل کے ہوشربا انکشافات، 'را' سے مالی معاونت کا اعتراف

فتنہ الخوارج اور طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛ دہشت گرد سرغنہ عامر سہیل کے ہوشربا انکشافات، 'را' سے مالی معاونت کا اعتراف

راولپنڈی / بنوں : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اپنے اعترافی بیان میں دہشت گردوں اور افغان طالبان کے درمیان گہرے روابط اور غیر ملکی ایجنسیوں کی پشت پناہی کے حوالے سے سنسنی خیز حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
گرفتار دہشت گرد عامر سہیل نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف کیے جانے والے منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر فتنہ الخوارج میں شامل ہوا تھا۔    اس نے انکشاف کیا کہ اس نے افغانستان کے صوبے پکتیکا میں واقع فتنہ الخوارج کے خصوصی مرکز میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔    اس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ان مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی اور سرپرستی حاصل ہے۔
دہشت گرد سرغنہ نے مالی معاونت کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فتنہ الخوارج کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں، بالخصوص بھارتی ایجنسی 'را' (RAW) کی جانب سے بھاری مالی امداد فراہم کی جاتی تھی۔ یہ فنڈز سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے اور تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔
عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ     بنوں اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور شریک رہا۔    میانوالی میں حساس تنصیبات اور فورسز کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہا۔

ٹیگز: