Get Alerts

ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فِشنگ حملوں میں خطرناک اضافہ، شہریوں کی ذاتی معلومات خطرے میں

ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فِشنگ حملوں میں خطرناک اضافہ، شہریوں کی ذاتی معلومات خطرے میں

اسلام آباد: ملک بھر میں ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور فون کالز کے ذریعے فِشنگ حملوں میں اچانک خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جعلی پیغامات، لنکس اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چوری کیے جانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (PakCERT) کے مطابق، ہیکرز مختلف طریقوں سے لوگوں کو گمراہ کر کے ان کے شناختی کارڈ نمبر، بینک تفصیلات، اور دیگر حساس معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر ہرگز کلک نہ کریں,مشکوک کالز یا پیغامات کا جواب نہ دیں, کسی بھی صورت میں ذاتی معلومات شیئر نہ کریں.
ریسپانس ٹیم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے کسی بھی مشتبہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں اور سائبر حملوں سے بچنے کے لیے مکمل احتیاط برتیں۔

ٹیگز: