اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو جعلی کالز اور یو اے این نمبروں کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے خبردار کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اسکیمرز خود کو پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کا اہلکار ظاہر کر کے صارفین سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ فون یا پیغام کے ذریعے او ٹی پی، پن کوڈ، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک معلومات طلب نہیں کرتا۔ پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشتبہ رابطے کی تصدیق صرف سرکاری چینلز کے ذریعے کریں۔
پی ٹی اے نے یاد دہانی کرائی ہے کہ کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قوانین کی خلاف ورزی ہے۔