نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کیخلاف 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کیخلاف 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: پاناما عملدرآمد کیس میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان، اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی۔

نیب ذرائع کے مطابق ریفرنسز میں نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔جبکہ اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کیخلاف پارک لین اپارٹمنٹ، آف شور کمپنیوں، عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسز منظور کئے گئے جبکہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس منظور ہوا۔ احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کر لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں