شادی کے بعد تیزی سے بڑھنے والے وزن کو قابو کیا جا سکتا ہے، ماہرین

شادی کے بعد تیزی سے بڑھنے والے وزن کو قابو کیا جا سکتا ہے، ماہرین

نیویارک:یہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی کےبعد وزن بڑی تیزی سے بڑھنا شروع ہو جا تا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہےاور تیزی سے بڑھتے ہوئےوزن کی وجہ سےلوگوں کی تنقید کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن کو روکا جا سکتا ہے۔ عموما شادی کے بعد خواتین اور مرد اپنی خوارک کا خیال نہیں رکھتے جس کے باعث عمومی طور پر ان کا وزن بڑھ جاتا ہے ۔
جبکہ وزن بڑھنے کی دوسری اہم وجہ یہ بھی ہے کہ شادی کے بعد مرد اور خواتین اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے باعث ان کےوزن میں واضح اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
تاہم ماہرین کےمطابق اپنی خوراک کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی وزرش یا واک کر نی چاہیئے جس کے ذریعے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔