لاہور: پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہونگے۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے فوری الیکشن ناگزیر ہیں۔جو حالات قبائلی علاقوں میں الیکشن کمپین کرنا مشکل ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی آخری وقت میں آ کر فیصلے سے پھر گئی تھی۔ ایم کیو ایم،اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا۔ پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہو جاتے۔
پی ٹی آئی چیئرمین لانے والوں نے اعتراف کیا کے ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ پی ٹی آئی کو اس لئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزرو کیا جائے۔