Get Alerts

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات (7 ستمبر) 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہو جائے گی۔ جزوی چاند گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر عروج پر پہنچے گا۔ یہ فلکیاتی واقعہ رات 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا۔ چاند گرہن کا مکمل اختتام 8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔

یہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے اور دیگر علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند سرخ یا تانبے جیسا رنگ اختیار کر لیتا ہے جسے "بلڈ مون" بھی کہا جاتا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، جس کا مشاہدہ آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور انٹارکٹیکا میں کیا جائے گا تاہم پاکستان میں یہ نظر نہیں آئے گا۔

ٹیگز: