Get Alerts

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان سمیت کئی خطوں میں نظر آئے گا

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان سمیت کئی خطوں میں نظر آئے گا

اسلام آباد : رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج (7 ستمبر) کی رات متوقع ہے، جسے یورپ، آسٹریلیا، شمالی امریکہ کے علاوہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند کی روشنی آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر مدھم ہونے لگے گی۔ جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا، جبکہ مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہو گا۔ یہ گرہن اپنے عروج پر رات 11 بجکر 12 منٹ پر پہنچے گا۔

جزوی گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا، اور چاند گرہن مکمل طور پر 8 ستمبر کی پہلی سہ پہر 1 بجکر 55 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

یہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکہ کے مغربی حصے، جنوبی امریکہ کے مشرقی حصے، اور بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ٹیگز: