کراچی: 7 ستمبر 1965 کی تاریخی فتح کی یاد میں یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس کے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شہید راشد منہاس کے اہلخانہ اور سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کی قبر کو سلامی پیش کی گئی۔
اس موقع پر شہید راشد منہاس کی وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے شہید کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔