Get Alerts

 راشد منہاس کا یوم شہادت، قوم کا عظیم ہیرو کو خراج عقیدت

 راشد منہاس کا یوم شہادت، قوم کا عظیم ہیرو کو خراج عقیدت

اسلام آباد: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یومِ شہادت پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلح افواج کے سربراہان نے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس شہید نے وطن کی خودمختاری کے دفاع کے لیے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ ان کی عظیم قربانی جرات، وفاداری اور فرض شناسی کی لازوال مثال ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے اور ان کی بہادری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ٹیگز: