لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کے اضافے اک عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے.
Next year: six teams, 34 matches, will try for up to 8 matches in Pak! Inshallah! https://t.co/FaL81RiNKD
— Najam Sethi (@najamsethi) April 7, 2017
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ آئندہ پی ایس ایل سیزن تھری میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی، سیز میں 34میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ان میں سے 8میچ پاکستان میں کھیلے جائیں.